فرانس میں صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ

فرانس میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

صدر کے عہدے کے لیے موجودہ صدر نکولس سرکوزی اور سوشلسٹ امیدوار فرانسوا اولاند کے مابین مقابلہ ہے۔

پہلے مرحلے میں سوشلسٹ فرانسوا اولاند کو اٹھائیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ موجودہ صدر نکولس سرکوزی نے چھبیس اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

سنہ انیس سو اٹھاسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس میں سوشلسٹ صدر کے برسرِاقتدار آنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔