’حالیہ امن منصوبہ شام کیلیے آخری موقع ہے‘

اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان نے خبردار کیا ہے کہ شام کے لیے حالیہ امن منصوبہ وہاں خانہ جنگی کو روکنے کی آخری کوشش ہوگی۔

تاہم ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ اس منصوبہ کے کارآمد ہونے سے متعلق مایوس ہوچکے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں جاری لڑائی کو روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے بہت زیادہ مبصرین کو تعینات کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مبصرین کی تعداد تین ہزار سے زائد ہونی چاہئیے۔

ادھر میں شام میں تشدد کے واقعات جاری ہیں اور منگل کے روز ملک کے شمالی حصوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔