شام: دارالحکومت دمشق میں دو دھماکے

شام کے دارالحکومت دمشق میں اطلاعات کے مطابق دو زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ابھی تک دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

شام میں جاری حکومت مخالف تحریک کے دوران دارالحکومت دمشق میں گزشتہ کئی مہینوں میں متعدد بار بم دھماکے ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ اپریل میں ایک مسجد کے نزدیک خودکش حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریں اثناء شامی شہر حمص پر شامی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو شدید بمباری کی ہے۔