امریکہ کی بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت بحال

امریکہ نے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ریاست کو مجمعے کو کنٹرول کرنے والے آلات نہیں دے گا۔

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہ کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فروخت کیا جانے والا اسلحہ بحرین کو بیرونی خطرات سے دفاع کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

امریکہ کی جانب سے بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت گذشتہ برس اس وقت معطل کی گئی تھی جب بحرین کی حکومت نے جمہوریت کے حامی مظاہرین کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تھا۔