پشاور: دھماکے میں سات افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک پولیس چوکی کے قریب ہونے والے دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ رنگ روڈ پر مال منڈی میں ایک پولیس چوکی کے قریب پیش آیا۔جس میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں چوکی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔