کابل: افغان امن کونسل کے اہم رکن ہلاک

افغانستان میں حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان امن کونسل کے ایک اہم رکن ارسلا رحمانی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ارسلا رحمانی طالبان کے دور حکومت میں وزیر رہے اور اس وقت افغان امن کونسل کے سینیئر رکن تھے۔

افغان امن کونسل افغانستان میں قیامِ امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ارسلا رحمانی افغان صدر حامد کرزئی کے قریبی ساتھی تھے اور افغان کمانڈر کے ساتھ بات چیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے ارسلا رحمانی کو ہلاک کر دیا گیا جب وہ کام کے سلسلے میں کابل کے مغربی علاقے میں جا رہے تھے۔