ایشیائی ممالک: تجارتی معاہدے کی امید

چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ’فری ٹریڈ اگریمنٹ‘ یعنی تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کر دیں گے۔

ایشیا کی ان تین بڑی معشتوں کے رہنمائوں نے بیجنگ میں ایک سرمایاکاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس سے آئندہ مذاکرات کا عمل آسان ہو جائے گا۔

چینی وزیرِاعظم ون جی باؤ کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی ایشیا معیشت کے لحاظ سے دنیا کا سب سے دلچسپ خطہ ہے اور تجارتی معاہدے سے اس کو اور تقویت ملے گی۔

تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ معاہدہ طے پانے تک ایک طویل سفر ہے۔ اگرچہ چین پہلے ہی جاپان اور جنوبی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ہے مگر سیاسی اور اقتصادی کشیدگی تعلقات پر اثر انداز ہوتی رہتی ہے۔

اسی بارے میں