عراق: دھماکوں کا نیا سلسلہ، پانچ ہلاک

عراق میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے بم دھماکوں کے ایک نئے سلسلے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلوجہ میں ایک عراقی فوج کی گاڑی کو گشت کے دوران ایک کار بم سے اڑا دیا گیا اور رمادی شہر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

اس سے پہلے دارلحکومت بغداد میں ایک خودکش حملہ آور نے پولیس چوکی پر روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

یہ واقعات عراق میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سب سے شدید حملے ہیں۔

اپریل کے مہینے میں ملک بھر میں بم دھماکوں میں چھتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔