آسانی پیدا کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے: حنا

پاکستان کی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کےلیے پاکستان کے راستے جانے والی رسد کی بحالی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے نہ کہ مشکلات پیدا کرنے والا۔

انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

نیٹو رسد کے بحالی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر حنا ربانی کھر نے بتایا، ‘ہم آسانی پیدا کرنے والے ملک کا کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے نہ کہ مشکلات پیدا کرنے والے ملک کا۔ جہاں سوال ہے کہ پاکستان نے اس رسد کو روکا کیوں تھا تو میں یہ واضح کردوں کہ نیٹو کے حملے میں چوبیس پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔‘