کوئٹہ میں ایف سی چوکی کے باہر دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر عالم چوک کے مقام پر پیر کی شام اس وقت ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جب فرنٹیئرکور کی ایک گاڑی وہا ں سے گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔