افغانستان: بم دھماکے میں نو افراد ہلاک

افغانسان میں پولیس کے مطابق ملک کے شمال میں واقع ایک مارکیٹ میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغان صوبے فریاب میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں صوبائی کونسل کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

ایک مقامی ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب میں ایک اجلاس کے دوران ایک خود کش دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔