صدر زرداری کو نیٹو کانفرس میں شرکت کی دعوت

نیٹو نے صدر آصف علی زرداری کو امریکی شہر شکاگو میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے راسموسن نے ٹیلی فون کر کے شکاگو کانفرس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

صدر زرداری نے کہا ہے کہ کانفرس میں شرکت کرنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔