رحمان ملک کو توہینِ عدالت کا نوٹس

سپریم کورٹ نے سٹیل مل کرپشن کیس میں عدالتی فیصلے سے انحراف کرنے پر وزیرِ داخلہ رحمان ملک کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے پاکستان سٹیل مل میں کرپشن اور بدعنوانی پر لیے گئے از خود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے یہ مقدمہ ایف آئی اے سے لے کر قومی احتساب بیورو کو سونپنے کا حکم بھی دیا ہے۔

بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔

اس کی سماعت چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے جس نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو تحقیقات کا تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔