شام:’خودکش‘حملے میں نو افراد ہلاک

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دیر الزور شہر میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی حکومت نے بیرونی طاقت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو فوجی خفیہ ایجنسی کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔