چین: شین گوانشین امریکا کی جانب رواں

اطلاعات کے مطابق حال ہی چین اور امریکا کے درمیان سفارتی کشیدگی کا مرکز بننے والے چینی کارکن شین گوانشین بیجنگ کے ہوائی اڈے کی جانب رواں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے لیکن ان کو بتایا گیا ہے کہ انہیں نیو یارک لے جایا جا رہا ہے۔

شین گوانشین نے اپنی رہائش پر نظر بندی سے فرار ہو کر امریکی سفارت خانے میں پناہ لی تھی جہاں وہ چھ روز رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ چین چھوڑنا چاہتے ہیں۔

شین گوانشین نابینا ہیں تاہم ایک امریکی یونیورسٹی نے انہیں ملازمت کی پیشکش بھی ہے۔