شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں حکام کے مطابق ایک امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ آج صبح چار بجے کے قریب میران شاہ شہر کے جنوبی حصے میں واقع ایک مکان پر امریکی طیارے نے دو میزائل داغے جسکے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مکان کو شدت پسند کافی عرصے سے استعمال کر رہے تھے تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ شدت پسندوں کا تعلق کس قومیت سے تھا۔