غداری پر ڈاکٹر آفریدی کو تیس برس کی سزا

اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی سی آئی اے کے لیے ٹیکوں کی جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تیس برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے دو مئی کی کارروائی کے کچھ روز بعد امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی گرفتاری کےلیے امریکہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے پہلے ایبٹ آباد کے نسبتاً غریب علاقوں میں لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے۔