یمن: مغوی سعودی سفارتکار کی ویڈیو جاری

یمن میں ایک مسلح مذہبی گروہ نے ایک اغواء شدہ سعودی سفارتکار کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی ہے جس میں سفارتکار نے سعودی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی جان بچا لیں۔

ویڈیو میں مغوی سفارتکار عبد اللہ الخالدی نے سعودی عرب کے فرمارواں شاہ عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اغواکاروں کے مطالبات مان لیے جائیں اور سعودی عرب میں زیرِ حراست چند خواتین کو رہا کر دیا جائے۔ ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اغواکار کن خواتین قیدیوں کی رہائی کا مھالبہ کر رہے ہیں۔

عبد اللہ الخالدی یمن کے جنوبی ساحلی شہر ادن میں سعودی نائب کونسل کے عہدے پر فائض تھے جب دو ماہ پہلے انہیں اغواء کر لیا گیا۔