سندھ: بس پر فائرنگ، سات ہلاک

سندھ کے شہر نوابشاہ کے قریب ایک مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں سات افراد ہلاک اور دس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی ایس پی سردار چانڈیو کا کہنا ہے کہ یہ بس کراچی سے اٹک جاری رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد شہر کے مقام پر اس پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے دونوں اطراف سے فائرنگ کی ہے۔

زخمی مسافروں کو قاضی احمد اور نوابشاہ کے ہپستال منتقل کیا جا رہا ہے۔