شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، متعدد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک پاکستان اہلکار کے حوالے خبر دی ہے کہ پیر کی صبح امریکہ کے جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے اور ایک گاڑی کو کئی بار نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈرون حملہ میرانشاہ سے سولہ میل مشرق میں حسوخیل قبصے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر ہوا۔

گزشتہ چار روز میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔