نیروبی میں دھماکہ، اٹھائیس افراد زخمی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک دھماکے میں تجارتی علاقے کی ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں ٹریفک روک دی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کم از کم اٹھائیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس ’بم‘ حملے میں اسلامی مسلح گروہ ملوث ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

گزشتہ اکتوبر سے حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک صومالیہ میں اسلامی مسلح گروہ ’الشباب‘ کے خلاف فوجوں کی تعیناتی کے بعد سے نیروبی اور ممباسا میں حملوں کا سلسلہ شروع ہے۔