پاکستان:حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والے حتف 9 ’نصر‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حتف 9’نصر‘ ملٹی ٹیوب میزائل اپنے ساتھ روایتی اور جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کی رینج ساٹھ کلومیٹر ہے۔