اٹلی میں زلزلہ، آٹھ افراد ہلاک، بیشتر ملبے تلے

شمالی اٹلی میں ایک زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بیشتر ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ اٹلی میں بلونا شہر سے چالیس کلومیٹر دور شمال مغرب میں منگل کو صبح نو بجے آیا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں بیشتر قدیم عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اٹلی کے اسی علاقے میں نو دن قبل بھی ایک زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔