دوہری شہریت، رحمان ملک کے دستاویزات مسترد

سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی جانب سے دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران وزیر داخلہ رحمان ملک کی برطانوی شہریت ختم کرنے سے متعلق جمع کروائے گئے دستاویزات کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات پر متعلقہ محکمے کی مہر نہیں ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر مستند دستاویزات پیش نہ کی گئیں تو وزیر داخلہ کی پارلیمان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔