کروز میزائل کا تجربہ کامیاب: آئی ایس پی آر

پاکستان نے جمعرات کو جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور 350 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل حتف آٹھ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی وسائل سے تیار کیے گئے اس میزائل کی مدد سے پاکستان کو زمین اور سمندر پر دفاع کرنے کی سٹرٹیجک صلاحیت ملے گی۔

واضح رہے کہ کروز میزائل کی ٹیکنالوجی دنیا میں صرف چند ممالک کے پاس ہی ہے اور یہ میزائل زمین سے کم اونچائی پر رہتے ہوئے اپنے حدف پر مار کرتا ہے۔