احمدی عبادت گاہ کے خلاف کارروائی کا حکم

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہ کے مسجد کی طرز پر مینار اور گنبد تعمیر پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی وکیل بدر عالم نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں احمدیوں کی عبادت گاہ ہے اور اس کے مینار اور گنبد مسجد کی طرز پر تعمیر کیے گئے جس کی پاکستانی قانون اجاز ت نہیں دیتا ہے۔

دوسری جانب جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے اپنے درعمل میں کہا کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کے بقول قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی یہ طے کیا جائے گا کہ آیا اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی جانی چاہیے یا نہیں۔