’حولہ قتلِ عام باغیوں نے عالمی توجہ کیلیے کیا‘

شام کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں حولہ شہر میں ہونے والے قتلِ عام کے لیے باغیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا باغیوں نے بین القوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے حکام نے اس واقعے میں کسی بھی طرح کے حکومتی کردار کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

شام میں سرگرم حزبِ مخالف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور حکومت کے حامی ملیشیا نے حولہ شہر میں سو سے زائد افراد کو ہلاک کیا جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی مبصرین نے شامی حکومت کے اس بیان کو ’سفید جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔