پنجگور: بم دھماکے میں ایک ہلاک، چھ زخمی

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سوموار کو پنجگور شہر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ لالامنیرچوک پر ایک نجی بینک کے قریب ہوا۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیاگیا۔