چدامبرم پر مقدمہ چلانے کی اجازت

بھارت کی ایک عدالت نے وزیر داخلہ پی چدامبرم کے خلاف پارلیمانی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے میں مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ مقدمہ انتخاب میں ہارنے والے ایک امیدوار نے دائر کیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے مسٹر چدامبرم کو کابینہ سے نکال دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم حکمراں کانگریس نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔