کوئٹہ: فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے گشت پر مامور چار پولیس اہلکاروں کو گولی مار کرہلاک کردیا۔

سنیچر کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر موسی کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب سیٹلایٹ ٹاؤن تھانہ کے چار پولیس اہلکار دوموٹرسائیکلوں پر ریلوئے لائن عبور کررہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زرمحمد، سرفراز،حفیظ الرحمان اور عبدالکریم موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔