پنجاب: سی این جی کے بعد پٹرول کی قلت

پاکستان کے صوبے پنجاب میں سی این جی سٹیشن مالکان کی ہڑتال کے ساتھ اب پیڑول کی قلت بھی پیدا ہونے شروع ہوگئی ہے۔

صوبہ میں تین روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور اب پیٹرول پمپ مالکان بھی احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں۔

جمعہ کی رات سے پیڑول پمپ بھی بند ہونا شروع ہو گئے جس کی وجہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔