تیراہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے تیراہ میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے مسافر بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔