’شام میں اب خانہ جنگی کا ماحول ہے‘

اقوامِ متحدہ کے امن قائم کرنے والے مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام میں اب خانہ جنگی کا ماحول ہے اور حکومت شہروں کے بڑے علاقوں پر اپنا کنٹرول کھو چکی ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب اقوامِ متحدہ کے کسی اعلٰی اہلکار نے رسمی طور پر اس طرح کے خیال کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے روس پر شام کی حکومت کو ہیلی کاپٹر مہیا کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کا یہ اقدام اس لڑائی میں ’ڈرامائی ‘شدت پیدا کر سکتا ہے۔