ارسلان کیس: ’ازخود نوٹس کا مقصد حتمی فیصلہ دینا نہیں تھا‘

سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں فیصلے میں کہا ہے کہ از خود نوٹس کا مقصد حتمی فیصلہ دینا نہیں تھا بلکہ اس سلسلے میں مواد حاصل کرنا تھا۔

سپریم کورٹ کی دو رکنا بنچ نے فیصلے میں اس معاملے پر کمیشن بنانے یا معاملہ نیب میں بھجوانے کی درخواست رد کردی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے سچائی جاننے کی کوشش نہیں کی اور صحافیوں کو خبر چلانے سے قبل چھان بین کرنی چاہیے تھی۔