شام میں اقوامِ متحدہ کا مشن معطل

شام میں اقوامِ متحدہ کے ’سٹیبی لائزیشن مشن‘ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام میں تشدد میں اضافے کے پیشِ نظر مشن کا کام فی الحال بند کیا جا رہا ہے۔

ناروے کے جنرل رابرٹ موڈ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار فی الحال گشت نہیں کریں گے اور اس وقت جہاں ہیں وہیں رہیں گے۔

رابرٹ موڈ نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار شدید حالات کے سبب اپنا کام ٹھیک طرح نہیں کر پا رہے۔

تاہم ان کما کہنا تھا کہ مشن شام میں تشد کے خاتمے کے اپنے عز پر قائم ہے۔