یونان: کفایت شعاری کی حمایتی جماعت کی جیت

یونان کے عام انتخابات نیو ڈیموکریسی پارٹی جیت گئی ہے جو کفایت شعاری کے سخت اقدامات کے ذریعے معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے یورپ کی شرائط پر کام کرنے کو تیار تھی۔

یونان میں معاشی حکمتِ عملی کے باعث سیاسی ڈیڈ لاک تھا اور چند ہفتوں کے وقفے کے بعد اتوار کو دوسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے۔

نیو ڈیموکریسی پارٹی کے سربراہ اینتونیس سوماراس نے کہا کہ اُن کی جیت یورو کرنسی استعمال کرنے والے ملکوں کے اتحاد، یوروزون کی جیت ہے۔

اُن کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر رات بھر نعرے بازی کرتے رہے۔