کوئٹہ: یونیورسٹی کی بس کے قریب بم دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمنگلی روڑ پر ہونے والے اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر، یونیورسٹی کے طلباء ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی آئے روز شدت پسندی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔