باجوڑ: دھماکے میں قبائلی رہنما ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کے مطابق تحصیل نواگئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنماء ملک عطاء خان ہلاک جبکہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کی صُبح تحیصل نوگئی کے علاقے چہارمنگ میں افغان سرحد کے قریب قبائلی رہنماء ملک عطاء خان اس وقت ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے جب وہ گھر سے باہر آرہے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق وہ پیدل تھے اوردھماکے میں ان کا بھتیجا فوجی خان بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کا زخمی بھتیجا ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔