افغانستان: خودکش حملہ، تین نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہونے والے خودکش حملے میں نیٹو کے تین فوجی اور ایک افغان مترجم بھی ہلاک ہوا ہے۔

اس سے پہلے افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ خوست میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

خودکش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور بظاہر اس کا ہدف گشت پر مامور نیٹو اور افغان فوجی تھے۔

مقامی ہسپتال کے عملے نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس افسر اور باقی عام شہری ہیں۔

جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں پر سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔