شام، پائلٹ جنگي جہاز سمیت اردن پہنچا

اردون کے حکام کا کہنا ہے کہ شام کا ایک جنگی جہاز اس کے فوجی اڈے پر اترا ہے اور جہاز کے پائلٹ نے اردون میں پناہ کی درخواست کی ہے۔

اردن میں اطلاعات و نشریات کے وزیر سمیح المعیتاح کا کہنا ہے کہ روسی ساخت کے اس جہاز مگ اکیس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے شام نے یہ کہا تھا کہ اس کا ایک جنگی جہاز، جس کے پائلٹ فوج کے ایک کرنل تھے، تربیت کے دوران لاپتہ ہوگيا تھا۔

شام میں حکومت اور حکومت محالف باغیوں کے دوران لڑائی جاری ہے لیکن شامی فضائیہ کی طرف سے فوجی انحراف کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

حکومت مخالف سرگرم '' فری سیرین آرمی'' کے ایک ترجمان احمد قسّام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پائلٹوں سے حکومتی فوج سے منحرف ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔