کنیریا سپاٹ فکسنگ پر اکسانے میں مجرم قرار

برطانوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کھلاڑی دانش کنیریا کو ایسیکس کے کھلاڑی کو سپاٹ فکسنگ پر اکسانے کے دو الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایسیکس کے سابق کھلاڑی مروِن ویسٹفیلڈ کو چار ماہ جیل کی سزا سنائی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ وہ کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ پر اکساتے تھے۔لیکن ای سی بی کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کنیریا نے ویسٹفیلڈ کو سپاٹ فکسنگ پر اکسایا۔

دانش کنیریا اور ویسٹفیلڈ کو جمعہ کو سزا سنائی جائے گی۔