کوئٹہ فائرنگ: تین ہلاک دو زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائے پاس پر نا معلوم افراد نے پولیس کے ایک موبائل وین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقع میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ کا تعلق صوبے سندھ سے تھا۔