یورپ، غریب ممالک کی امداد میں کمی

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے یورپی ممالک نے غریب ممالک کے لیے امداد میں کمی کر دی ہے۔

واچ ڈاگ ڈیٹا کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق ایک دہائی بعد پہلی بار یورپ نے امدادی بجٹ میں قابل ذکر کٹوتی کی ہے۔

یورپی ممالک میں سپین اور یونان نے سال دو ہزار دس اور گیارہ کے لیے امدادی بجٹ میں قابل ذکر کٹوتی کی ہے لیکن مجموعی طور پر یورپ کے امدادی بجٹ میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد گراؤٹ آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے مالی بحران دنیا کے غریب ترین افراد کو بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی اتحاد میں بچت پروگرام کے تحت امداد میں کٹوتیوں کا انسانی جان بچانے پر امدادی پروگرام پر بھی اثر دیکھنے میں آیا ہے۔