طالبان کا انتقام: پانچ دیہاتی ہلاک

افغان عوام تصویر کے کاپی رائٹ aljazeera.net
Image caption غزنی میں لوگوں نے طالبان کے خلاف ہتھیار بھی اٹھائے ہیں۔

مشرقی افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ان پانچ دیہاتیوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف مقامی سطح کی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔

صوبہ غزنی کے گاؤں والوں نے اس سے پہلے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کے دوران سو کے لگ بھگ جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

گاؤں والے طالبان سے اس بات پر ناراض تھے کہ انہوں نے علاقےمیں اسکول اور طبی مراکز کھولنے اور سڑکوں کی تعمیر کی اجازت دینے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

گاؤں والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں افغان سیکیورٹی دستوں کی کوئی مدد حاصل نہیں۔

طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تنازعے کے حل کے لیے علاقے میں ایک وفد بھیج رہے ہیں۔