’صدر کو مناسب وقت دیا جائے گا‘

لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سیاسی عہدہ چھوڑنے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے صدر کے سیاسی عہدہ چھوڑنے سے متعلق دائر درخواستوں پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے کہا۔

گزشتہ سال مئی میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں فل بینچ نے صدر آصف علی زرداری کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواست فیصلہ دیا تھا جس میں اس توقع اظہار کیا گیا کہ آصف زرداری صدر پاکستان کی حیثیت سے ایوان صدر میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے۔