قبائلی علاقے میں ڈرون حملہ، چھ ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں چھ مبینہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر افغان سرحد کے قریب تحصیل شاہ وال کے علاقے کونڈ غر میں امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے۔

اس حملے میں کمپاؤنڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپاؤنڈ حقانی نیٹ ورک کے جنگجوؤں کا تھا جو گزشتہ دو سالوں سے یہاں مقیم تھے۔