کینیا:گرجا گھروں پر حملے میں 15 افراد ہلاک

کینیا میں افسران کا کہنا ہے کہ مشرقی شہر گریسا میں دو گرجا گھروں پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک گرجا گھر پر بم پھینکا گیا جبکہ دوسرے میں بندوق برداروں نے گھس کر اندھا دھن فائرنگ کی۔

سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ انہیں جلدی ہی پکڑ لیا جائے گا۔

یہ شہر اُس سڑک پر واقع ہے جو نیروبی سے کینیا تک جاتی ہے اور صومالیہ کی سرحد سے لگتی ہے۔

گزشتہ برس صومالیہ کے اندر الشباب کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بعد سے کینیا میں اس طرح کے متعدد حملے ہوئے ہیں۔