چینی بینک دنیا میں سب سے زیادہ منافع بخش

ایک نئے جائزے کے مطابق چین کے تین بینک دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینک بن گئے ہیں۔

بینکرز میگزین کے سالانہ جائزے کے مطابق چینی بینکوں نے عالمی بینکاری شعبے کا مجموعی طور پر انتیس فیصد منافع کمایا۔

میگزین کے مطابق صرف پانچ سال قبل ان بینکوں کا عالمی منافع میں حصہ چار فیصد تھا۔

یورپی بینکوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ان کا عالمی منافع میں صرف چھ فیصد حصہ تھا۔

میگزین کے مدیر کا کہنا ہے کہ یورپی بینکوں کے خسارے میں جانے کا فائدہ چینی بینکوں کو ہوا ہے۔

جائزے کے مطابق دنیا کے ناکام ترین بینکوں کا تعلق بھی یورپ سے ہیں۔

انڈسٹریل بینک آف چین دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والا بینک بن گیا ہے۔