چین میں بچوں کے اغوا کار گروہ گرفتار

چینی حکام کے مطابق چین میں پولیس نے بچوں کے دو بڑے اغواکار گروپوں کو پکڑ کر ایک سو اکاسی بچوں کو چھڑا لیا ہے۔

چینی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے پیر کو اغواکاروں کے خلاف ملک گیر آپریشن میں آٹھ سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اغوا شدہ بچوں کو اکثر گود لینے، مزدوری یا گھریلو ملازم رکھنے کے لیے بیچا جاتا ہے۔

چین میں بچوں کا سمگلنگ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کے لیے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی حکومتی اجازت اور بچےگود لینے کے لیے ایک ایسی کمزور پالیسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جس کا استحصال ممکن ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے بچوں کی خریدوفروخت کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے۔