سیاسی قیدیوں کے بچے چُرانے پر قید کی سزا

ارجنٹائن کی فوجی حکومت کے دو سابق افسران کو جیلوں سےسیاسی قیدیوں کے بچے چرانے کا مجرم پایا گیا ہے۔

بیونس آئرس کی ایک عدالت نے جارج وائڈیلا کو پچاس سال اور رینالڈو، بِگنون کو پندرہ سال کی سزا سنائی ہے۔

اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سنہ انیس سو چھہتر سے انیس سو تراسی کے دوران بڑے منظم انداز سے، سیاسی قیدیوں کے چار سو بچے، اُن سے چھین کر الگ کر دیے۔

یہ دونوں افسر سنہ انسی سو چھہتر سے سنہ انسی سو تراسی کے درمیان فوجی حکومت کے دوران کئے گئے دیگر جرائم کے لئے پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔

بچوں کی چوری کا الزام کل گیارہ لوگوں پر عائد کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر سابق فوجی افسران یا پولیس افسر ہیں۔